the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی طرف سے ہفتے کو آبدوز سے کیے گئے بلسٹک میزائل کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے موجودہ قراردادوں کی "ایک اور سنگین خلاف ورزی" قرار دیا ہے۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایک بیان میں سلامتی کونسل نے کہا کہ میزائل کی ایسی سرگرمیاں "ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کی جوہری ہتھیاروں کی ترسیل کے نظام کو ترقی دینے کا حصہ ہیں" اور یہ عالمی تناؤ میں اضافے کا باعث بھی ہیں۔

بیان میں سلامتی کونسل نے متنبہ کیا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف مزید اقدامات کرے گی۔ اس بیان سے چند ہفتے قبل ہی اقوام متحدہ نے اپنی قراردادوں کی پابندی کروانے کی عرض سے پیانگ یانگ پر دباؤ کے لیے  نئی سخت پانبدیاں عائد کی ہیں۔

پیانگ یانگ کے سرکاری خبررساں ادارے 'کے سی این اے' کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ کی



ذاتی نگرانی میں ہونے والے تازہ ترین تجربے سے اس کے زیر سمندر سے مار کرنے والے نظام کا قابل اعتماد ہونا ثابت ہوتا ہے۔ تاہم جنوبی کوریا نے اس تجربے کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ میزائل صرف 30 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد  سمندر میں گر گیا تھا۔

اس طرح کے تجربات میں میزائل کم ازکم 300 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ سکتے ہیں تاہم یہ میزائل اس سے پہلے ہی گر گیا اور سیئول حکومت کے ذرائع نے کہا کہ اس میزائل کے فائر ہونے کے فوری بعد اس کے انجن میں خرابی پیدا ہو گئی تھی۔

قبل ازیں امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ اس سے "واضح ہوتا ہے کہ شمالی کوریا کا رویہ اشتعال انگیز ہے۔" جرمنی کے دورے کے دوران اوباما نے شمالی کوریا کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا کہ اگر امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی سالانہ فوجی مشقوں کو معطل کرتا ہے تو وہ جوہری تجربات کو عارضی طور پر روک دے گا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.